تہرا ن (این این آئی)ایران کے ایک اصلاح پسند رْکن پارلیمنٹ مصطفیٰ کواکبیان نے حکومت کی طرف سے پورے ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کے باوجود قم شہر اور مزارات کی حفاظت کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ کاش ہم کرونا وائرس پھیلنے سے قبل قم میں قرنطینہ کے اقدامات
کر لیتے تو ہمیں آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اصلاح پسند جماعت ‘مردم سالاری’ کے جنرل سیکرٹری مصطفی کواکبیان نے کہا کہ افسوس کہ ہم قم شہر میں کرونا کے پھیلنے کے خطرے کو بروقت بھانپ لیتے۔ ہم نے وہاں پر بروقت سخت قرنطینہ کے انتظامات کیے ہوتے اور مذہبی اجتماعات پرپا بندی لگائی ہوتی۔