ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تین خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سے مملکت میں ان افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جو بذریعہ ہوائی جہاز سفر کریں گے۔ مملکت کی زمینی سرحد سے صرف متذکرہ ملکوں سے آنے والے مال بردار ٹرکوں داخلے کی اجازت دینے ہو گی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں محکمہ صحت کے مجاز حکام کی طرف سے تجویز کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق کرونا وائرس (کوویڈ 19) کی روک تھام، سعودی شہریوں اور مقیم افراد صحت کی حفاظت یقینی بنانے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسی ضمن میں تین خلیجی ممالک بحرین، امارات اور کویت سے سفر کو صرف ہوائی جہاز تک محدود کر دیا گیا ہے۔الریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ، جدہ میں شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دمام میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ وہ مذکورہ تین عرب ممالک سے صرف ان افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دیں جو بذریعہ جہاز آئیں۔ اس کے علاوہ ان تینوں ممالک سے ملانے والے بری راستوں پر صرف مال بردار گاڑیوں کو گذرنے کی اجازت ملے گی۔