پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

استغفار اور توبہ تائب ہونے کا وقت، اگر طواف کعبہ رک گیا تو مزید تباہی آئے گی، پاکستانی علمائے کرام سے فوری نوافل ادا کرنے کی اپیل کر دی گئی

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمرہ کی ادائیگی پر پابندی لگائے جانے کے بعد معروف تجزیہ کار نذیر احمد غازی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر خانہ کعبہ کا طواف رُک گیا تو مزید تباہی آئے گی، یہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ خانہ کعبہ کو مکمل طور پر ملکی و غیر ملکیوں کے لیے بند کیا گیا ہے،

معروف تجزیہ کار نے کہا کہ کہ اگر خانہ کعبہ کا طواف رُک گیا تو مزید تباہی آئے گی، انہوں نے پاکستانی علمائے کرام سے درخواست کی کہ فوری طور نوافل کی ادائیگی کا اعلان کر کے اللہ تعالیٰ سے رحم کی اپیل کی جائے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی علماء کونسل نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی طرف سے عمرہ کی ادائی پر عارضی پابندی کی حمایت کردی،میڈیارپورٹس کے مطابق علماء کونسل نے کہا کہ حکومت یہ اقدام شرعی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ حکومت کو ایک موذی بیماری کے خطرے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا ہے۔ اس لیے انسانیت کو ضرر پہنچنے کے اندیشے کے تحت عمرہ کے مناسک کو روکنا اور مسجد نبوی کی زیارت پرعارضی پابندی شرعی تقاضوں سے مکمل طورپر ہم آہنگ فیصلہ ہے۔سعودی عرب کی علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومتی ذمہ داروں کی طرف سے کرونا جیسے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات میں عمرہ کی ادائی پرعارضی پابندی ایک جائز اور شرعی تقاضوں کے مطابق اقدام ہے۔ شہریوں کی جانوں کا تحفظ اسلام کا بنیادی اصول اور شریعت کا تقاضا ہے۔ حکومت شہریوں کی جان ومال اور ان کے دین وفکر کو محفوظ بنانے کی پابند ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…