ریاض(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے مقامی شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پرپابندی لگادی ہے۔
اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، امت مسلمہ کو ان تصاویر نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی جوصورتحال میں بہتری آنے پرفوری ہٹادی جائے گی۔عمرہ کی ادائیگی بند ہو جانے کے بعد خانہ کعبہ کی تازہ ترین صورتحا ل سامنے آئی ہے، مطاف اور باب جبرائیل کو بھی بند کر دیا گیا ہے، خانہ کعبہ سے ملحق صحن میں بھی طواف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کوئی نہیں ہے، اس پر سوشل میڈیا پر لوگ دعائیں کر رہے ہیں کہ یا اللہ ہمیں گناہوں کی معافی دے دے اور ہمیں موذی امراض سے بچا۔