دوشنبے(این این آئی)کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کی حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاص طور پر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مساجد جانے سے گریز کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تاجکستانی حکومت کے مذہبی امور
کی کمیٹی نے اپنے فیس بک پیج پر تحریر کیا کہ بظاہر مساجد جانے یا وہاں مذہبی اجتماع پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے لیکن نماز ادا کرنے والوں کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ ایسے اجتماعات سے گریز کریں۔ کمیٹی کے مطابق اس ہدایت کو جاری کرنے کی درخواست کئی مساجد کے آئمہ نے کی ہے۔