جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمرہ پرپابندی کا فیصلہ شرعی ہے یا غیر شرعی؟ سعودی علماء کونسل کے اعلان نے بحث ہی ختم کردی

datetime 5  مارچ‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی علماء کونسل نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی طرف سے عمرہ کی ادائیگی پر عارضی پابندی کی حمایت کردی،میڈیارپورٹس کے مطابق علماء کونسل نے کہا کہ حکومت یہ اقدام شرعی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ حکومت کو ایک موذی بیماری کے خطرے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا ہے۔ اس لیے انسانیت کو ضرر پہنچنے کے اندیشے کے تحت عمرہ کے مناسک کو روکنا اور مسجد نبوی کی

زیارت پرعارضی پابندی شرعی تقاضوں سے مکمل طورپر ہم آہنگ فیصلہ ہے۔سعودی عرب کی علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومتی ذمہ داروں کی طرف سے کرونا جیسے مہلک وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات میں عمرہ کی ادائی پرعارضی پابندی ایک جائز اور شرعی تقاضوں کے مطابق اقدام ہے۔ شہریوں کی جانوں کا تحفظ اسلام کا بنیادی اصول اور شریعت کا تقاضا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…