پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امارات میں کرونا کے 6 نئے کیسوں کی تصدیق، اسکول ایک ماہ کیلئے بند

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں حکام نے کرونا وائرس کے چھ نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے جبکہ وزارت تعلیم نے اس مہلک وائرس سے درپیش خطرے کے پیش نظر آیندہ اتوار سے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے تمام اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے چھ نئے افراد میں دو کا تعلق روس ،

دو کا اٹلی ، ایک کا جرمنی اور ایک کا کولمبیا سے ہے۔ان کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے آیندہ اتوار سے ملک بھر میں تمام اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اب 15 مارچ کے بجائے 8 مارچ سے آغاز ہوگا اور یہ دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔اس کے بعد مزید دوہفتے تک اسکول بند رہیں گے مگر طلبہ و طالبات کی فاصلاتی نظام کے تحت تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔ان چھٹیوں کا 22 مارچ سے آغاز ہوگا اور یہ پانچ اپریل تک جاری رہیں گی۔فاصلاتی تدریس کا بدھ کو بعض منتخب سرکاری اسکولوں میں آزمائشی بنیاد پر تجربہ کیا جائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…