کراچی(نیوزڈیسک) ونود کمار نے لندن سے اعلی تعلیم حاصل کی اور ملائیشیا میں نوکری لیکن موصوف کو کسینو کا ایسا چسکا لگا کہ جمع پونجی سب لٹا دی اور پھر جناب لوٹ کے بدھو گھر کو آئے یعنی پاکستان آ گئے اور اپنی شاہ خرچیوں کو جاری رکھنے کیلئے بھتہ خوری شروع کر دی اور اس کام کیلئے ونود نے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔ ملزم نے انشورنس کمپنی کے ملازمین سے ایک دفعہ بیس لاکھ اور دوسری دفعہ دس لاکھ بھتہ وصول کیا اور تیسری باری میں بیس لاکھ وصول کرتے پکڑا گیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے دوستوں نے اسے کمپنی کی تمام معلومات فراہم کیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں