دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ اختتام پذیر ہو گئی، پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکہ اور طالبان میں تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اس امن معاہدے میں طالبان کی جانب سے ملا عبد الغنی برادر جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔ واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ
میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نمائندگی۔ اس امن معاہدے کی تقریب میں 50 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، معاہدے پر دستخط کے پیِشِ نظر طالبان کا 31 رکنی وفد بھی قطر کے دارالحکومت میں موجود تھا۔ اس معاہدے میں طالبان کی قید میں تین سال رہنے والے آسٹریلین یونیورسٹی کے پروفیسر ٹموتھی ویکس نے بھی شرکت کی۔