بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی فوجی اہلکاروں کی بڑی کارروائی، خواتین اور بچوں پر بھی وحشیانہ تشدد

datetime 26  فروری‬‮  2020 |

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بدھ کوپلوامہ اور دیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائیوں کے دوران بیسیوں نوجوان گرفتار کر لیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے زیادہ تر نوجوان ضلع پلوامہ کے علاقوں کریم آباد، سامبورہ، رتنی پورہ، راجپورہ، پامپور، ڈاڈسر، ترال اور متری گام میں گرفتار کیے۔ فوجیوں نے ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھرگھر تلاشی کی کارروائی کی۔

قابض فوجی اہلکاروں کے ہاتھ جو بھی مرد لگا اسے انہوں نے گرفتار کرلیا جبکہ خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاندر بل، شوپیاں، کپواڑہ، بارھمولہ، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ دریں اثناکشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“ (این آئی اے)نے بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں آزادی پسند کارکنوں کے گھروں پر تازہ چھاپے مارے ہیں۔ ’این آئی اے“نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خانصاحب، کاکہ پورہ اور قصبہ یار کے علاقے مکمل طو ر پر سیل کر کے گھروں پر چھاپے مارے اور مکینوں کو ہراساں کیا اور گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کی۔ ادھر وادی کشمیر میں بدھ کو مسلسل 206ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری اور مواصلاتی ذرائع معطل رہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے آزادی پسند رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل گرفتار ی پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جموں وکشمیر اسلامی تنظیم آزادی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی

جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی تنظیم آزادی کے نظر بند چیئرمین عبدالصمد انقلابی متعدد امراض کا شکار ہیں اور انہیں مقررہ تاریخوں پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا۔ حریت آزادکشمیر شاخ کے رہنماؤں محمد فاروق رحمانی، زاہد اشرف اور اعجاز رحمانی نے اپنے بیانات میں اقوام متحدہ اور بڑی عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ و ہ تنازعہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کے لیے کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…