پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افریقی ملک لیسوتھوکے وزیراعظم کو  اپنی اہلیہ کے قتل میں مقدمے کاسامنا

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میسیرو( آن لائن )جنوبی افریقہ کے ملک لیسوتھو کے 80 سالہ وزیر اعظم ٹام تھومس تھبانے کو اپنی سابق اہلیہ 52 سالہ لپولیلو تھبانے کے قتل کے مقدمہ کا سامنا ہے اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ عدالت ان پر سابق اہلیہ کے قتل کے الزامات بھی عائد کرے۔لیسوتھو کے وزیر اعظم ٹام تھومس تھبانے کی سابق اہلیہ 52 سالہ لپولیلو تھبانے 2017 میں ایک ایسے وقت میں قتل کیا گیا تھا جب وہ شوہر سے علیحدگی کے بعد

طلاق کا فیصلہ  آنے  کی منتظر تھیں۔اس سے زیادہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کا قتل ٹام تھبانے کی جانب سے وزیر اعظم کا باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالے جانے سے 2 دن قبل ہی ہوا تھا۔وزیر اعظم کی اہلیہ کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے گھر کے قریب روڈ پر انتہائی قریب سے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔بیوی کے قتل سے قبل ہی انہوں نے دوسری شادی بھی کرلی تھی اور عدالت پہلے ہی ان کی دوسری بیوی 42 سالہ مائسیا تھبانے پر اپنی سوتن کے قتل کا الزام عائد کر چکی ہے اور اس کے خلاف عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔وزیر اعظم کی پہلی اہلیہ کے قتل پر لیسوتھو کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگ خود وزیر اعظم پر ہی ان کے قتل کا الزام عائد کرتے  آئے ہیں۔پہلی اہلیہ کے قتل کے دوسرے دن ہی وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ٹام تھومس تھبانے پر گزشتہ 2 سال سے اپوزیشن کی جانب سے استعفیٰ دینا کا دباؤ ہے اور انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ رواں برس جولائی تک عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔ٹام تھومس تھبانے نے کچھ ہفتے قبل عہدے سے الگ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زائد العمری اور صحت کی خرابی کی وجہ سے عہدے سے الگ ہوں گے۔عہدے سے الگ ہونے سے قبل ہی ملک کی ماتحت عدالت نے ان کی پہلی اہلیہ کا کیس ہائی کورٹ میں بھجوا دیا ہے جہاں ممکنہ طور پر  آئندہ  سماعت کے دوران وزیر اعظم پر الزام عائد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…