اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدارتی انتخابات میں اپنی اپنی کامیابی کے دعویدار موجودہ صدر اشرف غنی اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ایک دوسرے کو افغانستان کا صدر تسلیم کرنے سے بھی انکار کر دیاہے ۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق انتخابی نتائج متنازع ہونے کے باعث کئی دن گزرنے کے باوجود ابھی تک امریکہ سمیت کسی دوسرے
ملک نے اشرف غنی کو مبارکباد کا پیغام بھی نہیں بھیجا لیکن اس کے باوجود موجودہ صدر اشرف غنی کی جانب سے اگلی مدت کے صدارت کی حلف برداری کی تقریب کا اعلان کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پاکستان سے جن شخصیات کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں، ان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، محمود خان اچکزئی، محسن داوڑ اور منظور پشتین شامل ہیں۔