بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عام طور پر دہشت گرد مسلمان مرد ہی ہوتے ہیں سستی پروازوں کیلئے شہرت رکھنے والی ایئرلائن رائن ایئر کے سربراہ کی ہرزہ سرائی

datetime 23  فروری‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)سستی پروازوں کے لیے شہرت رکھنے والی ایئرلائن رائن ایئر کے سربراہ مائیکل اولیری نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر تنہا سفر کرنے والے مسلمان مرد مسافروں کی پروفائلنگ کے حامی ہیں کیوں کہ عام طور پر دہشت گرد مسلمان مرد ہی ہوتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے انسداد کے لیے ہوائی اڈوں پر مسلمان مرد مسافروں کی پروفائلنگ کرتے ہوئے ان کی اضافی جانچ پڑتال کی جانا چاہیے۔ اس مطالبے کی وضاحت کرتے ہوئے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عام طور پر دہشت گرد مسلمان ہی ہوتے ہیں اور انہی لوگوں سے خطرہ ہوتا ہے۔رائن ایئر کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سفر کرنے والے مسلمان خاندانوں کی جانچ پڑتال میں زیادہ سختی نہیں کی جانا چاہیے۔ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل اولیری کے مطابق بمبار کون ہوتے ہیں؟ وہ عام طور پر تنہا سفر کرنے والے مرد ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو جائیے، کیوں کہ ان کے ساتھ سفر کرتے ہوئے یہ خطرہ صفر ہے کہ آپ خود کو دھماکے سے اڑا لیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…