اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے اشیا کی فراہمی متاثر، مہنگائی میں اضافہ

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)ہلاکت خیز نوول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث چین میں صارفین کے لیے اشیا کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی جس سے مہنگائی میں توقع سے زائد اضافہ ہوگیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ نئے کورونا وائرس کے سامنے آنے سے قبل ہی معاشی سست روی، کاروبار، سفر اور رسد میں رکاوٹوں کے باعث مشکلات کا سامنا کررہا تھا۔

کنزیومر پرائس انڈیکس دسمبر کی 4.5 فیصد کی سطح سے بڑھ کر گزشتہ ماہ 5.4 فیصد کی سطح تک پہنچ گیا جس میں سور کے گوشت اور تازہ سبزیوں کی قیمت لاگت میں اضافہ کررہی ہیں جبکہ مجموعی طور پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 20.6 فیصد اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ ماہانہ اعداد و شمار بلوم برگ سروے کے تجزیہ کاروں کی پیش گوئی 4.9 فیصد سے تجاوز کر چکے ہیں جو اکتوبر 2011 سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔اس بارے میں قومی ادارہ برائے شماریات کا کہنا تھا کہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والے اس اضافے پر نہ صرف موسم بہار کے تہوار کا عنصر بلکہ نیا کورنا وائرس بھی اثر انداز ہوا۔چین کی جانب سے نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران کورونا وائرس کو قابو کرنے کی جدو جہد کے باعث تجزیہ کاروں کو توقع تھی کہ قیمتیں معمول سے بڑھ جائیں گی۔اس بارے میں ایک تحقیقی نوٹ میں تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹیشن کے مسائل اور ناکہ بندی جیسے اقدامات کے سبب اشیائے خورونوش بالخصوص پھل، سبزیاں اور مویشی وغیرہ بڑے شہروں تک پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اس صورتحال میں خوراک اور اس قسم کی دیگر اشیا ذخیرہ کرلیتے ہیں اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے زیادہ تر قیمتیں بلند ہوجاتی ہیں۔اس بارے میں ایک عہدیدار نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قمری سال کی تعطیلات کے بعد قیمتوں میں کمی ہونا تھی لیکن اس سال قیمتیں بلند ہی رہنے کا امکان ہے کیوں کہ رسد میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…