منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کرونا وائرس، عالمی تاجر ٹیکسٹائل مصنوعات کے لئے پاکستان کا رخ کرنے لگے

datetime 5  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کروناوائرس کی دہشت عالمی تاجر برادری چین کا سفر کرنے سے کترانے لگی ،تاہم وہ اب ٹیکسٹائل کی مصنوعات کیلئے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم مختار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو کو بتایا چین میں کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر عالمی تاجر پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔

نکا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز نئی مد میں پیمنٹس میں تاخیر کی وجہ سے تاجران کے پاس سرمایا کی کمی ہے جس سے آرڈر پورا ہونا مشکل ہو رہے ہیں،اس بات پر چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیا کہ ہمارا ادارہ وقت پر واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنا رہا ہے تاہم غلط ریٹرنز فائل کرنے اور جعلی کلیم داخل کرنے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کے واجبات ادا نہیں ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا پورا سسٹم خود کار طریقے سے کام کرتا ہے اور غلط ریٹرن فائل ہونے کی وجہ سے کیس کے واجبات ادا نہیں ہوتے۔اس موقع پر اپنا موقف دیتے ہوئے چیئرمین فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا سکندر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے واجبات کی ادائیگی کا وقت بہتر گھنٹے رکھا تھا لیکن اب حکومت واجبات ادا نہیں کر رہی انکا کہنا تھا کہ حکومت پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو اینڈ فنانس کا اجلاس ایم این اے فیض اللہ کی زیر صدارت ہوا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…