بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر اپنے ردِعمل سے خوف و ہراس پھیلارہا ہے، صحت سے متعلق عوامی بحران میں ممالک دشواریوں کو دور کرنے کیلئے مل کر کام کرتے ہیں نہ کہ دوسرے ممالک کی پریشانیوں سے فوائد اٹھائے جائیں،متعلقہ ممالک استدلال کیساتھ سائنسی اصولوں پر مبنی مناسب ردعمل ظاہر کریں۔روزنامہ جنگ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھون اینگ نے بعض ممالک کی جانب سے چینی شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکی حکومت نے ہماری کوئی ٹھوس مدد نہیں کی
بلکہ یہ چینی مسافروں پر سفری پابندیاں لگانے اور اپنے سفارتی اہلکاروں کو جُزوی طور پر وہاں سے نکالنے کا تجویز دینے والا پہلا ملک ہے اس قدام سے صرف خوف پیدا کیا اور دوسروں کیلئے بری مثال قائم کی ، امریکی پابندی کے بعد ہی آسٹریلیا اور چند دیگر ممالک نے بھی چینی مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے،ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہاکہ صحت سے متعلق عوامی بحران میں ممالک دشواریوں کو دور کرنے کیلئے مل کر کام کرتے ہیں نہ کہ دوسروں ممالک کی پریشانیوں سے فوائد اٹھائے جائیں۔