واشنگٹن(این این آئی)چین ماضی کے بحرانوں کی نسبت کرونا وائرس سے نمٹنے میں زیادہ شفاف ہے لیکن اس نے ابھی تک امریکا کی جانب سے اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے مدد کی پیش کش کو قبول نہیں کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انھوں نے کہاکہ اب تک چینی ماضی کے بحرانوں کی نسبت یقینی طور پر زیادہ شفاف واقع ہوئے ہیں اور ہم اس کو سراہتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ امریکا نے چین کو میڈیکل اور صحت کا پیشہ ور عملہ بھیجنے کی پیش کش کی تھی لیکن ہمیں چین کی جانب سے اس پیش کش پر کوئی جواب موصول نہیں ہواہے لیکن ہم ان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔