پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر کھانسی آپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی تو اب یہ ایک چیز اپنے گھر لے آئیں اور پھر کمال دیکھیں ، استعمال واحدشرط

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیماریوں پر قابو پانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مہنگی ترین ادویات خریدتی ہیں، ان ادویات کو کھانے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد کو کوئی افاقہ نہیں ہوتا تاہم کچھ لوگ دیسی ادویات کو استعمال کر کے شفا پا جاتے ہیں۔

آیئے ان میں سے ایک سبزی میتھی کے بارے میں بتاتے ہیں، میتھی کے استعمال سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔برصغیر میں خوش بو دار اور خوش ذائقہ پکوان کے لیے میتھی کا استعمال عام ہے۔ عربی میں میتھی کو حلبہ کہتے ہیں جو معدنی نمکیات، فولاد، کیلشیم اور فاسفورس سے بھرپور ترکاری ہے۔ میتھی کی افادیت سے متعلق متعدد احادیث اور روایات بھی بیان کی جاتی ہیں جن کے مطابق یہ ترکاری مختلف امراض میں نافع اور علاج معالجے میں موثر ہے۔تازہ میتھی کی خوش بو تیز نہیں ہوتی، لیکن پھول آنے کے بعد جب اس کے پتوں کو دھوپ میں سکھایا جاتا ہے تو یہ بہت خوش بو دیتی ہے۔طبی ماہرین نے میتھی کے جوشاندے کو حلق کی سوزش، ورم اور سانس کی تکلیف میں نافع بتایا ہے۔ یہ کھانسی کی شدت کو بھی کم کرتی ہے۔میتھی کو پھیپھڑوں کی سوزش، ہڈیوں کی کم زوری دور کرنے، خون کی کمی اور جوڑوں کے درد میں بھی ماہر طبیب استعمال کرواتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ اعصابی تھکاوٹ دور کرنے میں موثر ہے۔ اسے مختلف صورتوں میں امراض سے نجات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ میتھی کا پانی، بیج یا دانوں کا سفوف اور پتے بھی علاج کے لیے مخصوص طریقے سے استعمال ہوتے ہیں۔میتھی کا ساگ ہمارے یہاں بہت مشہور ہے جو کمر درد، گٹھیا، رعشے، لقوہ اور فالج جیسے امراض میں موثر ثابت ہوتا ہے۔

میتھی کا استعمال چہرے اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔اس کے بیجوں کو رگڑ کر ہفتے میں دو تین بار سر دھویا جائے تو بالوں کی لمبائی بڑھتی ہے جب کہ کیل مہاسوں کے علاج کے لیے میتھی کے بیجوں کو پیس کر مخصوص مقدار میں گلیسرین میں ملا کر سوتے وقت چہرے پر لگانے سے نجات مل جاتی ہے۔ طب و حکمت سے متعلق مختلف کتب میں لکھا ہے کہ میتھی بالوں کو چمک دار بناتی ہے اور انھیں گرنے سے روکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…