منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جدہ میں خاتون کو ڈائریکٹرجنرل محکمہ تعلیم تعینات کرنے کی حقیقت سامنے آ گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت تعلیم کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ جدہ میں ایک خاتون افسر ندیٰ اسماعیل کو گریڈ 14 پرترقیاب کرتے ہوئے انہیں جدہ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل کے مساوی عہدہ دیا گیا ہے۔میڈیاریورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ندیٰ اسماعیل کو

یہ منصب صرف گریڈ میں ترقی کی شکل میں دیا گیا ہے۔ انہیں ادارے میں انتظامی ذمہ داریاں نہیں سونپی گئی ہیں۔ اس وقت جدہ میں ڈاکٹر سعد المسعودی محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ہیں۔خیال رہے کہ منگل کے روز سعودی عرب کی کابینہ نے ندیٰ بنت صالح اسماعیل کو جدہ میں 14 پرترقیاب کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ انہیں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے برابر قرار دیا تھا۔ندیٰ اسماعیل الریاض نے شاہ سعود یونیورسٹی سے ایم اے کررکھا ہے اور وہ جدہ میں وزارت تعلیم میں کم عمربچوں کی تعلیم کے شعبے کی ڈائریکٹر جنرل اور کئی دوسرے عہدوں پرکام کرچکی ہیں۔جدہ میں پانچ سال قبل ڈاکٹر سعد المسعودی کو وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن تعینات کیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…