جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ٹک ٹاک کا جنون، موٹر سائیکل رائیڈرز موت سے کھیلنے لگ گئے

datetime 4  جنوری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) ٹک ٹاک کے جنون میں نوجوان موت سے بھی کھیلنے لگے ہیں، کراچی میں یہ جنون موٹر سائیکل رائیڈرز کو حوالات تک لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی تیموریہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 موٹر سائیکل رائیڈرز کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار افراد کے فعل سے انسانی جان و مال کو

خطرہ لاحق تھا، ملزمان کو موقع ہی پر حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سخی حسن چورنگی کی طرف جانے والی سڑک پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کر رہے تھے، جنھیں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، اور ایک موٹر سائیکل والے دوسری کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں میرباز، حیدر، احسان اور حمزہ شامل ہیں، جن کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…