جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اگر میرے والد دوبارہ صدر بنے تو کیا کام کروں گی؟ ایوانکا ٹرمپ نے حیرت انگیز فیصلہ سنا دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آیئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کے والد دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاس کی مشیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے اس فیصلے میں لچک رہے گی تاکہ اس بات کو یقین بنایا جائے کہ میرے لیے بچے اور ان کی خوشیاں اولین ترجیح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بچے اور ان کی خوشیاں پہلے ہیں اور یہی میری اولین ترجیح ہوگی۔واضح رہے کہ جیراڈ کشنر ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔ جیراڈ کشنر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنا سینیئر مشیر مقرر کیا تھا۔ایوانکا اور ان کے شوہر اپنے بچوں کے ہمراہ نیو یارک میں مقیم تھے تاہم سرکاری ذمہ داریاں اچھے انداز میں نبھانے کے لیے دونوں 2017 میں واشنگٹن منتقل ہوگئے۔ لبرل ذہن کے حامل اس جوڑے کی ٹرمپ انتظامیہ میں موجود قدامت پسند اراکین سے مبینہ محاذ آرائی رہی ہے، تاہم ایوانکا اس تنا سے انکار کرتی رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میرے لیے میں یہاں نیچے ہی رہی ہوں، یہ صرف اثر انداز ہونے کا معاملہ ہے۔جب ان سے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے بارے میں جاتنے ہیں، یہ سیاست ہے جس میں میرا رجحان کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور پالیسیاں ہی اہم رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…