منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

موسم سرد ہونے سے جلد پر گہرے اثرات سے کیسے بچا جائے اور نزلہ، زکام اور کھانسی سے بچاؤ کے مفید مشورے، تمام افراد کیلئے ضروریات ہدایات

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) ماہرین صحت کے مطابق فضائی آلودگی نزلہ،زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے بنفشہ، برگ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی مفید ہے۔ ان خیالات کا اظہارحکیم محمداحمد سلیمی،حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض،حکیم احمد حسن نوری،حکیم عمر فاروق گوندل، حکیم محمد اسماعیل، حکیم محمد ابوبکر، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد احمد، حکیم سید اعجاز الحق گیلانی، حکیم عطا ء الرحمان صدیقی،

حکیم فیصل طاہر صدیقی اور حکیم حامد محمودنے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ طبی مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا – حکیم محمد احمد سلیمی نے اپنی گفتگو میں کہا موسم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔ لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ(زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے۔ اس سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما میں جلدی امراض، کھانسی،جوڑوں کا درد اور دیگر بلغمی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے – حکیم محمدا فضل میو نے کہا کہ موسم کے سرد ہونے کے جِلد پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سردی میں اضافے سے جِلد میں خشکی بڑھنے لگتی ہے۔ ہیٹر اور آگ سے کمرے گرم تو ہوجاتے ہیں لیکن ان میں خشکی بھی بڑھ جاتی ہے۔ جس سے جِلد اور بھی خشک رہنے لگتی ہے۔اس لیے ایسے کمروں میں کھلے برتن میں پانی بھر کر رکھ دینا چاہیے اس طرح ہوا میں خشکی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ جِلد کو خشکی سے بچانے کیلئے روغن بادام اور عرقِ گلاب کو خوب ملا کر (ایملشن بنا کر) چہرے اور ہاتھوں وغیرہ پر لگانا مفید رہتا ہے۔اس سے جِلد خشکی سے محفوظ رہتی ہے۔ اسی طرح بہت گرم پانی کے غسل سے بھی جِلد میں خشکی بڑھ جاتی ہے۔

اس کے لیے مناسب ہے کہ پانی میں تھوڑی سی گلیسرین ملا لی جائے یا غسل سے پہلے زیتون یا تلوں کا تیل جسم پر مل لیا جائے اس سے جِلد کی پرتیں نہیں اترتیں اور خشک خارش بھی نہیں ہوتی۔اس موسم میں چہرے کی حفاظت کریں اس مقصد کے لیے گلیسرین اور لیموں کا رس عرق ِ گلاب میں ملا کر لگانا مفید ہے۔ – حکیم احمد حسن نوری نے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موسم کے بد اثرات سے بچنے کا اصل تقاضا یہی ہے کہ آپ خود کو مضبوط اور توانا رکھیں۔ اس موسم میں کھلے کمرے اور بالکل بند کمرے میں سونے سے بھی گریز کریں۔

بہتر یہی ہے کہ کمرے کے روشن دان اور کھڑکیاں کھلی ہوں۔سر اور چہرہ کے علاوہ جسم کے باقی حصوں کو موسم کی شدت کے مطابق اونی اور گرم خشک کپڑوں سے ڈھانپنا چاہیے۔حکیم سید عمران فیاض سیکریٹری اطلاعات پاکستان طبی کانفرنس لاہور نے کہا کہ اس موسم میں صفائی کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے۔ دن میں ایک بار نیم گرم پانی سے غسل کر لیا جائے، کمزور اور بوڑھے افراد ہفتہ میں ایک بار لازمی طور پر غسل کریں۔حکیم حامد محمودنے کہا کہ اس موسم میں مرغن اور گرم غذاو?ں کا استعمال کرنا چاہیے۔ علیٰ الصبح بیدار ہو کر نمازِ فجر کے بعد ڈھیلے ڈھالے گرم کپڑوں میں ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں۔اپنے پیروں کو ہمیشہ گرم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ اپنی قوت و صحت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اس موسم میں بھی ہلکے پھلکے کپڑے زیب تن کرتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسی طرح ٹھنڈے مشروبات اور غذاؤں کے استعمال کو جاری رکھنا بھی صحت کیلئے مفید نہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…