منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کو باہر جانے سے روکناکابینہ کا فیصلہ  فواد چوہدری نے اپنا ردعمل جاری کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر  برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست متفقہ طورپر یکسر مسترد کر دی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ان کا نام لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے سے روکنا کابینہ کا زبردست فیصلہ ہے، نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ لوگ جیلوں میں نہ رہیں بلکہ لوٹی رقوم ادا کریں اور پھر جدھر مرضی چاہیں جائیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…