جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مکہ اورمدینہ کے درمیان واقع وہ مقام جو دنیا بھر کے زائرین کیلئے توجہ کا مرکز بن گیا یہ مقام کونسا ہے جس پر قرآن پاک کی آیت کریمہ بھی نازل ہوئی ؟ جانئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد قباء اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ دنیا بھر سے عمرہ کی ادائی یا سیاحتی ویزے پرآنے غیر ملکی سیاح مسجد قبا میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہاں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو

زندہ کرنے کے لیے نوافل ادا کرتے اور عبادت کرکے ڈھیروں ثواب کماتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ہفتے کے روز کبھی پیدل اور کبھی سواری پر سوار ہوکر اس مسجد میں جاتے اور نماز ادا فرماتے تھے۔خیال رہے کہ مسجد قبا اسلامی تاریخ کی سب سے پہلی مسجد ہے جسے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کبار نے ہجرت مدینہ کے موقع پر مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد تعمیر فرمایا۔ مسجد قبا کی تعمیرمیں آپ صحابہ کرام کے ساتھ خود پتھر اور گارا اٹھا کر لاتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ وہی مسجد ہے جس کے بارے میں قرآن کی  آیت بھی نازل  ہوئی۔ مستند احادیث میں وارد ہے کہ اگر کوئی مسلمان مسجد قبا میں دو رکعتیں فرض یا نفل ادا کرتا ہے تو اس کے نامہ اعمال میں ایک مقبول عمرے کا ثواب لکھا جائے گا۔مسجد قبا مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کو ملانے والی شاہراہ ھجرت پر واقع ہے۔ مسجد قبا مسجد نبوی سے جنوب میں ساڑھے تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے مسجد قبا کی تازہ تصاویر جاری کی ہیں جن میں مسجد میں آنے والے زائرین کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…