جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

کونسی بڑی شخصیت وزیراعظم سے ملنے کیلئے  پاکستان کا دورہ کرے گی ؟ مقاصد سامنے آگئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2019 |

جنیوا ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانم گیبرے ییسس نے منگل کو جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پراہم ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے

اس حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت پاکستانی عوام کو بین الاقوامی معیار کی صحت سہولتوں کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل کو احساس پروگرام سمیت حکومتی غربت کے خاتمہ کیلئے پروگرام سے بھی آگاہ کیا ۔ذرائع نے اس حوالے سے دعوی کیا کہ ڈی جی ٹیڈروس نے وزیر اعظم عمران کو ان کوششوں میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اگلے سال پاکستان کا دورہ کرینگے. اس سے قبل وزیراعظم نے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر پاکستان کی طرف سے قائم کئے جانے والے سٹال کا دورہ کیا۔‎لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کے کردار، خدمات اور تجربات کو اجاگر کرنے کے لئے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر یہاں سٹال قائم کیا گیا۔اس سٹال کے ذریعے 10 لاکھ پناہ گزینوں کو نادرا کی طرف سے رجسٹرڈ کئے جانے سے متعلق پاکستان کے اقدام اور پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے دیگر اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ عمران خان نے اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی پاکستانی عوام کی طرف سے مثالی مہربانی کو سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سٹال کے قیام سے سٹال کا دورہ کرنے والوں کو پاکستان کی کوششوں اور افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ گلوبل پناہ گزینوں کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے 2 ایٹمی طاقتوں میں تنازع کا خطرہ ہے، بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے آسام میں متنازعہ شہریت قانون نافذ کر دیا، بھارتی شہری گلیوں میں نکل آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…