جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پولیو نے ملک میں پھر پنجے گاڑھنا شروع کر دیئے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سندھ اور خیبرپختونخوا ہ سے پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 101تک پہنچ گئی، انسداد پولیو کی قومی مہم آج(پیر) سے شروع ہو گی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے عہدیدار نے بتایا کہ نئے کیسز ضلع میرپورخاص اور صوابی سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ضلع میرپورخاص میں 36 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے جو تحصیل ڈگری میں یونین کونسل میر خدا بخش کا رہائشی ہے۔بچے کے والدین کا دعوی ہے کہ اسے انسداد پولیو ویکسین کے 7 ڈوز دئیے گئے تھے اور معمول کے ٹیکوں کے کارڈ کے ذریعے 2 ڈوز کی تصدیق ہوئی ہے۔عہدیدار کے مطابق پولیو سے متاثر ہونے والے دوسرے بچے کی عمر 72 ماہ ہے جو تحصیل میرپور خاص یو سی 5 کا رہائشی ہے، بچے کی دونوں ٹانگیں مفلوج ہوگئی ہیں۔اہل خانہ کے مطابق بچے کو انسداد پولیو ویکسین کے 10 ڈوز دئیے گئے تھے۔صوابی سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کی تفصیل بتاتے ہوئے این آئی ایچ کے عہدیدار نے کہا کہ متاثر ہونے والے 6 ماہ کے بچے کا تعلق تحصیل ٹوپی کی یوسی بٹاکڑہ ہے۔اب تک رواں برس میں پولیو کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2018 میں 12 اور 2017 میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا ہ سے 73، سندھ سے 16، بلوچستان سے 7 اور پنجاب سے پولیو کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔ علاوہ ازیں انسداد پولیو کی قومی مہم آج پیر سے شروع ہوگی جو20دسمبرتک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پولیس پولیوورکرز کو سکیورٹی فراہم کرنے کے فرائض سر انجام دے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…