پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سردی میں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟آسان نسخے بتا دئیے گئے

datetime 14  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی ) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا ہے ،ان علامات سے بچائو کے لیے انسان کو ضرور ایسی تدابیر اختیار کرنی چاہیے جو فطرت کے عین مطابق ہوں فطرت کا تقاضہ ہے کہ لباس گرم پہنا جائے گھر سے باہر کام پر جانے والے افراد سویٹر ، جرسی، مفلر، ٹوپی، جرابیںاور گرم چادر اوڑھ کر نکلیں ٹھنڈے مشروبات اور پانی سے اجتناب کیا جائے،

دیسی مرغی کی یخنی آپ کو جہاں سردی سے بچاتی ہے وہاں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کا خاتمہ بھی کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا حکیم محمد رفیق شاہین ، حکیم رانا محمد احمد، حکیم ظفر علی عباسی، حکیم محمد افضل میو، حکیم عرفان شاہد، حکیم محمد عبداللہ ابوبکر رفیق، حکیم امتیاز راٹھور، حکیم مشتاق احمد قادری، حکیم محمد اسحاق اور حکیم محمد احمد نے موسم سرما اوراحتیاطی تدابیر کے موضوع پر مدنی بیت الحکمت چوک یتیم خانہ لاہور میںمنعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے بتایاکہ ڈرائی فروٹ میں بادام، سوگی، کھجور، چھوہارے، مغزچلغوزہ ، مغز پستہ، انجیر اور کاجوصحت کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں ان کے کھانے میں احتیاط برتی جائے ان کے کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بخار، زکام، کھانسی کی صورت میں فطری علاج یہ ہے کہ چند روز نشاستہ دارغذائیں (گندم، چاول والی) بند کر دی جائیں مکمل آرام کیا جائے ناشتے میں انڈے اور چائے اور دوپہر شام میں دیسی مرغی یا بکرے کی یخنی کالی مرچ اور دیسی گھی ڈال کر پی جائے اس کے علاوہ کالے چنے کا شوربا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوائی کے طور پر لونگ پانچ عدد ، دارچینی دو ٹکڑے، دیسی اجوائن دو گرام ایک گلاس پانی میں ابال کر چھان کر شہد سے میٹھا کر کے دن میں تین بار پینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔ ‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…