بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ہمایوں سعید کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی” کی شوٹنگ مکمل

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد پورے عملے سمیت اداکار ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، مہوش حیات، عائشہ خان، اور صروت گیلانی سمیت متعدد اداکاروں نے جشن منایا۔ہمایوں سعید کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شوٹنگ کے آخری روز کراچی میں شدید گرمی تھی مگر یہ باآسانی مکمل کر لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سے قبل انہوں نے فلم کو تھائی لینڈ میں شوٹ کیا جو کہ کافی خوشگوار تجربہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کا پورا عملہ شوٹنگ سے کافی خوش ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کو فلم کتنی پسند آتی ہے۔فلم کا ٹریلر ہولی وڈ کی فلم”ہینگ اوور” سے کافی مشابہ ہے، اور ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار اپنی زندگی کے سب سے بہترین لمحات گزار رہے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے کلچرل سیکریٹری کی پوسٹ سے استعفی بھی دے دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں کچھ ایسا کیا ہے جو ان کے اپنے طے کردہ اصولوں نے ہٹ کر ہے جس کی وجہ سے وہ پارٹی کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…