اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کا آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ، ایف بی آر، ایف آئی اے، ایس ای سی پی افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تحقیقات کرکے خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کو حتمی شکل دے گی، خورشید شاہ کا90روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کیلئے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے خلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے،
چیئرمین نیب نے چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین ایس ای سی پی اور نیب سکھر سے افسروں کے نام طلب کر لئے ہیں، جے آئی ٹی خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کو حتمی شکل دے گی، جبکہ نیب کی تحویل میں خورشید شاہ کا90دن کا جسمانی ریمانڈ بھی مکمل ہونے والا ہے، نیب نے ایف بی آر، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی سے وائٹ کالر کرائم کے ماہر افسران کی خدمات فراہم کیلئے خط لکھ دیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جے آئی ٹی کی تحقیقات ضروری نہیں۔