پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی ہونہار طالبہ کا بڑا اعزاز ،  25 میڈلز حاصل کر لیے

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( آن لائن )فیصل آباد کی میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کیے جن میں گولڈ،سلور اور برونز میڈل شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میڈیکل کے 416 طلبا اور طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔100سے زائد طلبا و طالبات کو مختلف ائیرز میں نمایاں پوزیشنز سمیٹنے پر گولڈ،

سلور اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔بی ڈی ایس کی طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے مختلف پروگرامز میں نمایاں نمبر حاصل کیے اور 16 میڈلز اپنے نام کیے۔جب کہ 9میڈ لز مختلف مضامین مین سب سے نمایاں پوزیشن پر حاصل کیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد کی رہائشی میڈیکل کی ہونہار طالبہ نے اپنے کانووکیشن میں 18 گولڈ میڈلز حاصل کیے تھے۔کانووکیشن کی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے طالبہ کو 18 گولڈ میڈلز پہنائے تھے۔یہ گولڈ میڈلز ہونہار طالبہ کو امتحانات میں پوزیشن لینے، سب سے زیادہ نمبرز لینے اور بہترین کارکردگی پر پہنائے گئے تھے۔ اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور ہال میں موجود دیگر طلبا اور اساتذہ نے اس محنتی طالبہ کو خوب سراہا جس میں اپنی محنت اور لگن سے قابل تعریف کامیابی حاصل کی۔ سوشل میڈیا پر طالبہ کے 18 گولڈ میڈلز حاصل کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے اس محنتی اور ہونہار طالبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلاشبہ پاکستان کے طلبا زندگی کے ہر شعبے میں محنت اور لگن کے ساتھ اپنا نام کما سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 18 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی طالبہ کا نام ڈاکٹر رعنا اسلم تھا۔ اس طالبہ کی ویڈیو دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ ایک نقاب پوش طالبہ نے 18 گولڈ میڈلز حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا کہ نقاب ہرگز ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ بلکہ اگر محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو ہر صورت کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…