لاہور (آن لائن)ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہورہاہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 6دسمبر کے پہلے ہفتے میں بارشوں کی نوید سنادی ہے اور پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے بارشوں سے لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے ہفتے کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔