کراچی (آن لائن )کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کی انوکھی واردات‘ملزمان پیسے لوٹنے کے بعد دس کلو مرغی کا گوشت بھی ساتھ لے گئے‘تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ڈاکو مرغی فروش کی دکان پر ڈکیتی کے دوران 80ہزار روپے کیش لوٹنے کے بعد وہاں موجودمرغی کادس کلو تیار گوشت بھی ساتھ لے گئے۔دکاندار کے مطابق تین ملزمان
ان کی دکان پر آئے اور اسلحے کے زور پر انہیں یرغمال بنایا اور لوٹ کر چلتے بنے واردات کے دوران ملزمان نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا‘اس واقعے سے متعلق پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے‘ جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ڈاکو مرغی فروش کی دکان میں داخل ہوئے ۔جن میں سے 2ملزمان کے چہرے انتہائی واضح ہیں ‘جبکہ ان کے تیسرے ساتھی نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔