جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے متعدداراکین اسمبلی   کے مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کیلئے  مریم نوازاور حمزہ شہباز سے رابطے،حیرت انگیز دعویٰ کردیاگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ(آن لائن) سینئر مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ تحریک انصاف کے کئی اراکین اسمبلی موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے ناراض ہوکر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کیلئے محترمہ مریم نوازاور حمزہ شہباز سے رابطے میں ہیں،

بالخصوص مریم نواز حوالے سے زیادہ متحرک ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت میں کسی وقت بھی فارورڈ بلاک بن کر سامنے آسکتا ہے جو اس دھاندلی زدہ حکومت کا تختہ الٹ دے گا۔  انہوں نے کہا  کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز تحریک انصاف کی بنیادیں ہلانے کی صلاحیت رکھتیہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ مفاہتی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ملک و قوم کی خاطر تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کے حق میں ہے،ہماری پہلی کوشش یہ ہو  گی کہ کسی طرح پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا دھڑن تختہ کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ مریم نواز جیل سے رہا ہوتے ہی سیاسی طور پر فوری متحرک ہوگئی تھیں،مریم نواز  ایسی مقبول اور مؤثر لیڈر ہیں جو قائد نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کو عملی جامہ پہناسکتی ہیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کیلئے مشکلات پیدا  کرسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد  ہیں، مریم نواز پاکستان میں ہی رہیں گی اور مسلم لیگ ن کے معاملات دیکھیں گی۔کارکن ان کی قیادت میں متحد اور متحرک ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…