ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کی تیل پالیسی کا مقصد عالمی مارکیٹ میں استحکام اور صارفین اور پیدا کنندگان،دونوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔وہ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی شوری کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ شاہ سلمان نے سعودی آرامکو
کے حصص کی پہلی مرتبہ سعودی اسٹاک ایکس چینج (تداول)کے ذریعے فروخت پر بھی روشنی ڈالی ۔انھوں نے کہا کہ تداول کے ذریعے حصص کی فروخت سے سعودی عرب اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار حصص خرید کرسکیں گے۔اس سے بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آئے گی اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔