تہران (این این آئی)ایران میں پچھلے جمعہ سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہونے والے احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں اب تک کم سے کم 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کیے مطابق ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے گوشت کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ذریعے دارالحکومت تہران کے سوشل انشورنس اسپتال سے 36 مظاہرین کی لاشیں تدفین کے لیے منتقل کیں۔
ذرائع کے مطابق سجاد کرج اور شہریار اور مدنی کرج اور البرز کرج کے اسپتالوں میں مرنے والوں کی تعداد 118 ہے۔مزید برآں وزارت انٹیلی جنس نے ہر کنبہ کو 40 ملین ایرانی تومان مقتولین کی میت وصول کرنے کے لیے ادا کرنے کو کہا ۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے مرنے والوں کی تدفین کے معاملات میں بھی سختی برتی جا رہی ہے۔ جنازوں کے اعلان اور میڈیا سے بات کرنے پربھی پابندی لگا دی گئی ہے۔