جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری،پہلی بار ”خواتین کی ریسلنگ“ کے انعقاد کے بعد مزید بڑے اقدامات کا اعلان کردیاگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حال ہی میں دارالحکومت ریاض میں تاریخ میں پہلی بار کئی ہفتوں پر مبنی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جو آئندہ ماہ دسمبر تک جاری رہے گا۔ریاض میں منعقد ہونے والے ریاض سیزن نامی ثقافتی میلے میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ بھی منعقد کی گئی تھی

اور اسی ثقافتی میلے میں پہلی بار خواتین و مرد فنکاروں نے ایک ساتھ بھی پرفارمنس کی تھی۔ ریاض سیزن سے قبل بھی سعودی عرب میں کئی اہم کام پہلی بار ہوئے تھے۔اور اب جلد ہی سعودی عرب کی 27 سالہ ریما الجفالی ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ ریما الجفالی جلد ہی سعودی عرب میں ہونے والی پہلی فارمولا الیکٹرانک کار ریس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ریما الجفالی آئندہ ہفتے 22 سے 23 نومبر کو ہونے والے فارمولا ای کار کے الیکٹرانک کار ریس مقابلے جگار آئی پیس ای ٹرافی میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔مذکورہ ریس دارالحکومت ریاض کے قریب تاریخی مقام درعیہ کے صحرا میں منعقد ہوگی، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔الیکٹرانک کاروں پر مبنی یہ ای ریس کا دوسرا سیزن ہے، اس منفرد مقابلے کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا اور اس کا دوسرا سیزن اس بار سعودی عرب میں ہونے جا رہا ہے۔الیکٹرانک ریس کار کو فارمولا ای کار کے مقابلوں کے تحت ریلیز کیا جاتا ہے اور اس میں حصہ لینے والی تمام کاریں الیکٹرانک ہوتی ہیں۔اس مقابلے میں حصہ لینے والی سعودی عرب کی 27 سالہ لڑکی ریما الجفالی کی یہ پہلی انٹرنیشنل ریس ہوگی، اس سے قبل وہ برطانیہ میں ہونے والی ای کار ریس ٹورنامنٹ میں شرکت کر چکی ہیں۔ریما الجفالی کو شروع سے ہی ای کار ریس مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق رہا تھا اور اب وہ آئندہ ہفتے پہلی بار تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…