اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نواز شریف کا ضامن بننے پر شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ کرپشن کے مجرم کے شہباز شریف صاحب
اچھے گارنٹر بنے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر خود کرپشن کیسز میں ضمانت پر ہیں، ان کابیٹا اور داماد فرار ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ شہباز شریف کے بھائی کا سمدھی اسحاق ڈاراور دونوں بیٹے اشتہاری ہیں، کچھ نو دو گیارہ ہو چکے اور کچھ۔