بغداد(این این آئی)عراقی دارالحکومت بغداد اور ملک کے مختلف حصوں بالخصوص جنوبی علاقوں میں کھلے میدانوں میں بستر بچھائے مظاہرین نے ’’ ثابت قدمی کا جمعہ‘‘کے نام سے بھرپور احتجاج کی کال دی اوراس40برس تک ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں احتجاج میں شامل ایک شہری محمد سعید یاسین کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔
نہ سکول اور نہ کارآمد ہسپتال عوام کے لیے کوئی دولت نہیں۔ سیاست دان چوری کے سوا کچھ نہیں جانتے ، وہ ہماری حق چوری کر رہے ہیں ہمیں ان بدعنوان ذمے داران سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ اس کے سوا کوئی حل نہیں۔ایک اور شہری حسین نے بتایا کہ ہم روزگار سے فارغ نوجوان ہیں، ہمارے پاس نہ ملازمتیں ہیں اور نہ تنخواہیں ہم کوچ نہیں کریں گے خواہ یہ احتجاج 40 برس جاری رہے۔