جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کیا جائے، سکھوں نے مودی سرکار کو انتباہ جاری کر دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

جنیوا(این این آئی)خالصتان 2020 میں دنیا کے نقشہ پر ابھر کررہے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکہ ، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرے کے دوران کہی۔یورپ بھر میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے بھی ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مقیم اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں 88 روز سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کر رکھاہے۔خواتین کی عصمت دری کی

جارہی ہے اوربچوں پر بھی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، بھارت کی اپوزیشن جماعتوں سمیت کسی کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کیا جائے اور غیر ملکی مبصرین کو وہاں جانے کی اجازت دی جائے اور وہاں جانے کے حوالے سے جو رکاوٹیں ہیں انھیں ختم کرائی جائیں۔فرانس سے بھی معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی کی قیادت میں ایک وفد نے مظاہرے میں شرکت کی اور سکھوں کو مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے جوانوں کے ساتھ خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…