نیویارک(این این آئی)اقوام امتحدہ میں پاکستان اور مصر سمیت 54 ممالک نے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے خلاف حراستی کیمپ کو انسانی حقوق کے شعبہ میں گراں قدر کامیابی قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایغور مسلمان اور دیگر مذہب کے تعلق رکھنے والوں کے انسانی حقوق سے متعلق تشویشناک خبروں کے بعد معاملہ زیر بحث آیا۔ چین میں حراستی کیمپ
سے متعلق اقوام متحدہ میں برطانیہ نے بیجنگ میں انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ اٹھایا تو تقریباً تمام 23 مغربی ممالک نے برطانیہ کی حمایت کی۔جس کے بعد چین کے اتحادیوں بشمول پاکستان، روس اور مصر نےبرطانوی موقف کی تردید کی اور کہا کہ چین نے انسانی حقوق کے شعبہ میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہیں۔واضح رہے کانگو اور سربیا سمیت بولیویا نے بھی چین کی حمایت کی۔