جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شام میں حالات پیچیدہ ہیں امریکی فوج موجود رہے گی ، مارک ایسپر

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قتل کے باوجود شام میں سکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن کے تحت شام میں امریکی فوج موجود رہیگی۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسپر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی شام میں تیل کے ذخائر داعش کے

ہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے امریکا ان کی نگرانی جاری رکھے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر ‘داعش’ کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کا مشن جاری رکھے گی۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس طاقت ، عزم اور خواہش ہے کہ جو بھی امریکی عوام کو نقصان پہنچائے کی کوشش کرتا ہے اس کا تعاقب کیا جائے گا’۔مارک ایسپر نے کہا کہ البغدادی اس وقت ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا جب اس نے خود کو دھماکہ خیز بیلٹ اڑا دیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…