بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیٹی میں بحری جہاز پر سیلفی لینے والی خاتون پر تاحیات پابندی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ اوپرنس(این این آئی)حالیہ کچھ سالوں سے نوجوانوں میں طرح طرح سے سیلفی لے کر اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو دکھا نے کا جنون بڑھتا جا رہا ہے لیکن یہ جنون کئی مرتبہ خطرناک اور نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتا ہے۔رائل کیریبین بحری جہاز ایلور آف دی سیس میں اس وقت ایک واقع پیش آیا جب یہ بحری جہاز ہیٹی کے شہر لابدی کے قریب آرہا تھا۔ ایک نا معلوم خاتون کو بحری جہاز کے مسافر پیٹر بلاسک نے دیکھا۔

جس کے بعد انہوں نے فوراً عملے کو آگاہ کردیا۔انہوں نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ اپنے کمرے کی بالکونی میں جاتے ہوئے میں نے دیکھا کہ وہ عورت اپنے کمرے کے باہر بالکونی سے جہاز کی ریلنگ پر کھڑی ہے، میں نے فوری طور پر اس بارے میں عملے کو آگاہ کیا کیونکہ میں نہیں جانتا تھا کہ اس عورت کا کیا ارادہ ہے، اگر میں عملے کو الرٹ نہ کرتا اور عورت پانی میں چھلانگ لگا لیتی تو یہ بھیانک ہوجاتا،کیریبین بحری جہاز کے ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے ایک خاتون کو لاپرواہی اور خطرناک طور پر جہاز کی بالکونی کے باہر ریلنگ پر سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا، اس بارے میں ایک مسافر نے سیکیورٹی کو مطلع کیا جس کے نتیجے میں انہیں بحری جہاز سے نکال کر رائل کیریبین کے ساتھ سفر کرنے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔رائل کیریبین نے اپنی ویب سائٹ پر وضاحت کی ہے کہ مہمانوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی بیرونی یا اندرونی ریلنگ یا دیگر حفاظتی رکاوٹوں کے اوپر یا اس کے اوپر بیٹھنا ، کھڑا ہونا ، بچھونا یا چڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…