بہاولپور (این این آئی)بہاولپور میں اسکول و کالجز کے طلبہ و طالبات کو منشیات فراہم کرنے والی بدنام زمانہ ڈرگ سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانا سٹی یزمان پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ شہر کی بدنام لیڈی منشیات فروش نادیہ عرف عاشی جو مقامی اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو منشیات فراہم کرتی ہے، اس
وقت یزمان لیڈیز پارک کے قریب موجود ہے اور اپنے کسٹمرز کو منشیات فراہم کر رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش کو 2 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار لیڈی منشیات فروش بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم عرف بچھو کی بیوی ہے اور اپنے خاوند کے جیل جانے کے بعد منشیات فروشی کا دھندہ چلا رہی تھی۔