نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سابق تفتیش کار کارلا ڈیل پونٹے نے کہا ہے کہ شام میں ترکی کے فوجی آپریشن کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کے تحت تفتیش کی جانی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام سے متعلق اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن کی سابق رکن ڈیل پونٹے نے کہا کہ شام میں ترکی کی فوجی مداخلت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس عمل نے مسلح شامی تنازعے کو دوبارہ بھڑکا دیا ہے۔