بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب یمن کو متحد، خوش حال اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے،عالمی ایلچی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتس نے گذشتہ روز ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع سے

ملاقات میں یمن میں سیاسی عمل میں ہونے والی پیش رفت، اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یو این ایلچی نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یمن میں انسانی حقوق کی صورت حال، امن ومان کے قیام کے لیے درپیش چیلنجوں اور امن کے مواقع کو عملی جامہ پہنائے جانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر یو این ایلیچ مارٹن گریفیتھس نے متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے لچک کا مظاہرہ کریں۔اقوام متحدہ کے مندوب نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو الحدیدہ معاہدے کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت، بالخصوص جنگ بندی کی نگرانی کے طریقہ کار کو عملی شکل دینے اور شہریوں کے تحفظ اور انسانی عمل آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی مساعی پر بریفنگ دی۔خصوصی ایلچی نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جنوبی یمن حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان ہونے والے کشیدگی اور اس کے حل کے لیے سعودی عرب کے کردار پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کو متحد، خوش حال اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ الریاض یمن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…