بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا نے ایران کو بھیجی جانے والی خوراک اور ادویات پرپابندیاں نرم کر دیں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران پرعاید پابندیوں کے ضمن میں ایران کو خوراک اور ادویہ کی فروخت میں آسانی کے لیے پابندیوں میں نرمی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہاکہ ایران کو تنہا کرنے کی کوششوں کے باوجوایران کوانسانی امداد کو یقینی بنانے کے راستوں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت ایران کو خوراک اور ادویات پر پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں

ایران کی بڑھتی سرگرمیوں پر روک لگانے اور اس کے میزائل اور جوہری پروگرام پر پابندیوں کے لیے اقدامات کے ساتھ امریکا ایرانی عوام کی سہولت کے لیے جائز تجارت کا موقع فراہم کرے گا۔امریکی محکمہ خزانہ نے جاری کردہ اعلان میں امدادی تنظیموں اور دیگر افراد کے خدشات کو دور کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی فہرست میں آنے والے ممالک روایتی طور پر خوراک اور ادویات کی ترسیل کو روکا جاتا رہا ہے مگر ایران پر خوراک اور ادویات کے شعبے میں عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…