لندن(آن لائن) برطانیہ کے شہر ایسکس میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے،پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،
برطانوی پولیس کے مطابق کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لاشیں چین کے باشندوں کی ہیں۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر بیلجیئم سے سے ایسکس آیا تھا جس کے بعد بیلجیئم نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور مورس مو روبنسن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے جسے اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا تھا۔ایسکس پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک سے برآمد ہونے والی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نابالغ شخص کی لاش ہے۔ایسکس کے چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔ برطانیہ کے شہر ایسکس میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے،پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی پولیس کے مطابق کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لاشیں چین کے باشندوں کی ہیں۔