دبئی(آن لائن) متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10 فلس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نہ صرف عوامی سطح پر آگہی مہم چلائی جا رہی ہے بلکہ ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
امارات کی ٹیکس اتھارٹی کے مطابق تمباکو مصنوعات کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے ہیں جس کے بعد ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10 فلس ٹیکس لگایا گیا ہے جس پر یکم دسمبر سے عملدرآمد ہوگا۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ٹیکس اتھارٹی نے ای سگریٹ درآمد، ذخیرہ اور تیار کرنے والوں کو کہا تھا کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کرائیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔امارات کی ٹیکس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام منتخب اشیا درآمد کرنے والوں کو آن لائن اندراج کرانا ضروری ہے۔ ٹیکس اتھارٹی کا کہنا تھا آن لائن رجسٹریشن کرانے والے لوگوں کو آئندہ درآمدی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے منتخب ٹیکس اسکیم پر عملدرآمد کا آغاز یکم اکتوبر2017 سے کر رکھا ہے۔ ایسی تمام اشیا جو موحولیاتی صحت یا صحت عامہ کے لیے ضرر رساں ہوں ان پر ٹیکس لگایا گیا ہے جن میں سگریٹ، تمباکو، انرجی ڈرنکس شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10 فلس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نہ صرف عوامی سطح پر آگہی مہم چلائی جا رہی ہے بلکہ ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔