بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہزادہ ہیری اور ولیم میں دراڑیں ،ایک ساتھ رہنے کا بھی عندیا دیدیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی شہزادہ ہیری نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اور انکے بھائی ولیم مختلف راہوں پر گامزن ہیں تاہم ہم دونوں بھائیوں کے درمیان اچھے دن بھی ہوتے ہیں اور برے بھی ۔ ہم بھائی ہیں، اور ہمیشہ بھائی رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکومینٹری میں شہزادہ ہیری نے اپنے بھائی

شہزادہ ولیم کے ساتھ تعلقات میں ڈراڑیں پڑنے کے حوالے سے سوالوں کے جواب دیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم مختلف راہوں پر گامزن ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اپنی ماں لیڈی ڈیانا کا تذکرہ کرتے ہوئے شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ انکی ماں کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ بہت اہم ہے۔ اور وہ خواہشمند ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو پھر نہ دہرائے۔میگھن مارکل پر دباو اور اسکا لیڈی ڈیانا پر پریشر سے موازنے سے متعلق شہزادہ ہیری نے بتایا کہ اب یہ انکا خاندان ہے اور اسکا تحفظ ان کو کرنا ہے۔شہزادہ ہیری نے اپنے اوپر دباو سے متعلق بتایا کہ انہیں اس سے روز نمٹنا پڑتا ہے ۔ اور یہ اچانک ختم ہوکر واپس پھر آگئیں ۔اسہی انٹرویو میں ڈچز آف سسیکس شہزادی میگھن مارکل نے بتایا کہ ان کے دوستوں نے انھیں شہزادہ ہیری سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔میگھن مارکل نے کہا کہ انھیں مشورہ دیا گیا تھا کہ برطانوی ٹیبلائیڈ پریس تمھاری زندگی برباد کر دے گا شہزادہ ہیری سے شادی نہ کرو۔شہزادی میگھن نے انٹرویو میں میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے ماں بننے کا تجربہ بہت مشکل قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…