جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

5 سال بعد پاکستان کا شمار اہم عالمی معاشی طاقتوں میں ہوگا،عالمی جریدے بلومبرگ نے بڑی پیش گوئی کردی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن) عالمی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سال دوہزارچوبیس تک پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا، یہ ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا اور کہا سال 2024 تک پاکستان کا شمار معاشی ترقی میں حصہ دار 20 ممالک میں ہوگا،

یہ 20 ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔بلومبرگ نے کہا نئے ممالک میں ترکی، سعودی عرب،میکسیکو شامل ہیں جبکہ اسپین، پولینڈ، کینیڈا اور ویتنام لسٹ سے خارج کردئییگئے اور امریکا، چین، جاپان، یو کے، بنگلادیش، ملائشیا، روس، برازیل ودیگرشامل ہیں۔عالمی جریدے کے مطابق سال 2024 میں عالمی شرح نمو کا 28 اعشاریہ3 فیصد چین سیآئے گا جبکہ امریکا 9.2 فیصد، روس 2 فیصد اور انڈونیشیا 3.7 فیصد حصہ دار ہوں گے۔بلومبرگ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال تجارتی جنگ،دیگرمسائل کے باعث عالمی شرح نمو کم رہے گی اور عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے چند روز قبل دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آئی تھی۔اس سے قبل پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس کے اہم شعبوں میں اصلاحات کے بعد دنیا میں 20 اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا تھا، اصلاحات میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس، بجلی کنیکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی شامل تھی۔  بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سال دوہزارچوبیس تک پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا، یہ ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…